لاہور (ہم عوام)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے سعودی عرب اور اس کے بعد لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ اس دوران ان کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی نواز شریف کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے کا امکان ہے۔ عید الفطر کے موقع پر نواز شریف سعودی عرب ہی میں ہوں گے، جس کے بعد ان کے سعودی عرب سے لندن روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں وہ اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔