اسلام آباد (ہم عوام)الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے فارم 45، 46، 48 اور 49 ویب سائٹ پر جاری کردیے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ای سی پی نے اپنی ویب سائٹ پر چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں کے فارم جاری کئے ہیں۔ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقوں کے حساب سے فارم جاری کئے ہیں۔