امیربالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور نے کہا ہے کہ طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے آئندہ چند روز میں ٹیم بیرون ملک جائے گی۔ گوگی بٹ پاکستان میں روپوش ہے۔ دونوں نامزد ملزمان تفتیش کے بعد بذریعہ عدالت اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دبئی پولیس نے طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ گرفتار نہ ہونے پر دونوں نامزد ملزمان کی لاہور میں موجود جائیداد قرقی کے احکامات بھی حاصل کیے جائیں گے۔