بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا منفرد اقدام
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا (Eat Safe Kids Campaign) ایٹ سیف کڈز کیمپین کا آغاز
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا سکول ایسوسی ایشن نمائندوں سے ملاقات،پروگرام کے حوالے سے مکمل بریفنگ
سیف کڈز کیمپین کا مقصد بچوں کو بچپن سے ہی غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دینا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سٹریٹ فوڈ سے لے کر سکول کینٹین تک ہر جگہ غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ عاصم جاوید
بچوں کی بھرپور نشونما کیلئے محفوظ، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپورخوراک انتہائی ضروری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور14فروری:صحت مند بچے۔۔روشن مستقبل۔ بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے منفرد اقدام متعارف کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے (Eat Safe Kids Campaign) ایٹ سیف کڈز کیمپین کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی جانب سے سکول ایسوسی ایشن نمائندوں سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات میں پروگرام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ سیف کڈز کیمپین کا مقصد بچوں کو بچپن سے ہی غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دینا ہے۔ یکم مارچ سے مرحلہ وار تمام سکولز میں سیف کڈز کیمپین کا آغاز کیا جا رہا ہے۔عاصم جاوید نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پرائمری کے بچوں کی نیوٹریشن ٹریننگ اور سکریننگ کی جائے گی۔بچوں کی ٹریننگ کے لیے قصہ گوئی،کارٹون،ڈرائنگ اور پینٹنگ پر مشتمل آگاہی لڑیچر دیا جائے گا۔عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جدید رجحان کے مطابق بچوں کے لیے انیمیٹڈویڈیو سریز بھی جلد متعارف کروا دی جائے گی۔ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بچوں کے ہائیٹ، ویٹ، بی ایم آئی، سکیلیٹل مسل ماس جیسے ٹیسٹ مفت کیے جائیں کے مزید برآں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا بچوں کی اچھی صحت کیلئے روزانہ غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کے حوالے سے اساتذہ اور والدین کی بھی ٹریننگ کی جائے گی۔بچپن میں کی گئی ٹریننگ سے بچے ہمیشہ اچھی خوراک کے انتخاب کو ترجیح دیں گے۔بیماریوں سے پاک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمیں بنیادی سطح پر کام کرنا ہو گا۔عاصم جاوید نے کہا سٹریٹ فوڈ سے لے کر سکول کینٹین تک ہر جگہ غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔سکول نمائندگان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی مزید یہ کہ سکول نمائندگان نے کہا کہ بچوں کی بھرپور نشونما کیلئے محفوظ، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپورخوراک انتہائی ضروری ہے.