ایرانی صدر کا22 اپریل کونہایت اہم دورہِ پاکستان
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی22 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے،پاک ایران کشیدگی کے بعد ایرانی قیادت کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نور خان ائیر بیس پر ایرانی صدر کا استقبال پاکستانی حکام اور ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نےکہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی عید الفطر کے بعد پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ پبلک نیوز کو ایکسکلوزیو انٹرویو میں ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا بتایا تھا۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پبلک نیوز سے خصوصی گفتگو میں مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم حکومت کے دوران ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،اس وقت پاکستانی حکومت کا دورانیہ ختم ہونے اور ایرانی صدر کی مصروفیات کے باعث ممکن نہیں ہو سکا تھا۔