بانی پی ٹی آئی , شاہ محمود قریشی کے خلاف دہشگردی دفعات کے تحت درج مقدمہ کے جیل ٹرائل کی منظوری
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کو اٹک میں درج مقدمہ کا ٹرائل جیل میں کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ نمبر 250/23 میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جیل میں سماعت کریں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی کابینہ نے اپنے تیسرے اجلاس میں جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔