لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کی اجازت دے دی ،  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ائیر ایمبولینس پروجیکٹ پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ سرگودھا اسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا، جلد ہی موٹروے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنا ہیلی کاپٹراستعمال کرنے کی اجازت دے دی

ان کا کہنا تھاکہ دور دراز علاقوں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت اسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔