وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق بچوں کی اچھی صحت اور بہتر مستقبل کے لیے ایٹ سیف کڈز کیمپین آغاز
اب بچوں کیساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ کو خوراک کے متعلق آگاہی کا منفرد منصوبے کا آغاز
ایٹ سیف کڈز کیمپین کے تحت تمام تعلیمی اداروں میں صحت بخش خوراک کے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بچوں کے ہائیٹ، ویٹ، بی ایم آئی، سکیلیٹل مسل ماس جیسے ٹیسٹ مفت کیے جائیں کے۔ عاصم جاوید
صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
 لاہور 27فروری:صحت مند بچیروشن مستقبل کے ضامن۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بچوں کی اچھی صحت اور بہتر مستقبل کے لیے ایٹ سیف کڈز کیمپین کا آغازکردیا ہے۔ ایٹ سیف کڈز کیمپین میں بچوں کیساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ کو خوراک کے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں صحت بخش خوراک کے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی غذائی مہینے مارچ سے اس منفرد منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ کیمپین کا مقصد بچوں کو بچپن سے ہی غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دینا ہے۔ یکم مارچ سے مرحلہ وار تمام سرکاری و نجی سکولز میں ایٹ سیف آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گااوربچوں کو پینٹنگ،ڈرائنگ اور سٹوری ٹیلنگ سے بھی صحت افزاء خوراک کھانے کی ترغیب دی جائے گی۔ عاصم جاوید کے مطابق والدین کوہیلدی لنچ باکس تیار کرنے کیلئے صحت بخش تراکیب بتائی جائیں گی۔بچوں کو آگاہی لٹریچر کیساتھ ساتھ انیمیٹڈویڈیو سریز بھی جلد متعارف کروا دی جائے گی۔ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بچوں کے ہائیٹ، ویٹ، بی ایم آئی، سکیلیٹل مسل ماس جیسے ٹیسٹ مفت کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ سٹریٹ فوڈ سے لے کر سکول کینٹین تک ہر جگہ غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ آج کے بچے صحت مند ہوں گے تو کل کامستقبل روشن ہو گا۔