لاہور [ سپورٹس ڈیسک ]  نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے سیکورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئے گااورعید الفطر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہو گا۔

ذرائع کے مطابق عید الفطر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہو گا اورنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے سیکورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آئے گا وفد نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا جائزہ لے گا وفد میں نیوزی کرکٹ پلئیرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہیں ۔

ذرائع کا مزیدکہناتھا کہ وفد اسلام آباد راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا نیوزی لینڈ نے اپریل کے وسط میں پانچ ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ٹیم ٹونٹی سیریز کے میچز پنڈی اسٹیڈیم اور لاہور میں کھیلے جائیں گے پہلے مرحلے میں تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بورڈز کی رضا مندی سے جلد شیڈول کا اعلان متوقع ہے عید الفطر کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہو گا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 18 اپریل کو کھیلے جانے کا امکان ہے۔