کراچی (ہم عوام)  پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 26 ویں میچ میں لاہور قلندرز کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز پر لاہور قلندرز کے اوپنرز فخر زمان اور مرزا بیگ کریز پر آئے اور 2 اوورز کے اختتام پر 11رنز بنا لئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں تقریباً پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا پلے آف مرحلہ کھیلنے کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ کراچی کنگز کی ٹیم8 میچ کھیل کر3 میں کامیاب رہی اور پانچ میں اسے شکست ہوئی جبکہ لاہور قلندر کی ٹیم نے8 میچ کھیل کر صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے۔