اسلام آباد (ہم عوام)الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق آصف زرداری کو 411 محمود خان اچکزئی کو 181 الیکٹورل ووٹ ملے، ڈالے گئے ووٹوں میں سے 9 ووٹ مسترد کیے گئے،مجموعی طور پر 1044 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ 

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کل حتمی نتیجہ مرتب کر کے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔ سینیٹ،قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی نشستیں 1185 ہیں،مجموعی طور پر 92 نشستیں خالی ہونے، نوٹیفکیشن روکے جانے یا حلف نہ اٹھانے کے باعث الیکٹورل کالج میں شامل نہیں تھیں۔