لاہور( سپورٹس ڈیسک ) سندھ پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے کراچی میں ہونے والے میچز کے حوالے سے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔ سندھ پولیس کے مطابق  ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز بمعہ لیڈی کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے، سیکیورٹی پلان 28 فروری سے 18مارچ تک پی ایس ایل 9 کے میچز کے حوالے سے تیار کیا ہے۔
ٹریفک پولیس، اسپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
ریپڈ ریسپانس فورس اور سندھ رینجرز بھی ڈیوٹی سر انجام دینے والوں میں شامل ہیں، کمانڈوز کو اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ایئرپورٹ، روٹس، ہوٹلزاور دیگرمختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔