آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

رانا ثنا اللہ کے خلاف تحریک انصاف کی مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں‎

رانا ثنا اللہ کے خلاف تحریک انصاف کی مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں‎

 رانا ثنا اللہ کے خلاف تحریک انصاف کی مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کروا رہے ہیں اور اگر پولیس ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں مہنگائی پر تفصیلی بحث کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

رؤف حسن نے کہا کہ سجاد برکی اور عاطف خان کے خلاف شدید پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کی کور کمیٹی کے اراکین نے شدید مذمت کی ہے۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.