لاہور / مانیٹرنگ ڈیسک / پاکستان پیپلز پارٹی سے نکالے گئے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے شدید تنقید کے بعد سوشل میڈیا پر پابندی کی قرارداد واپس لے لی ہے

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ ہر ایک رکن پارلیمنٹ کو قرارداد لانے اور قانون سازی کا حق ہوتا ہے، میرے ساتھی اس قرارداد سے متفق نہیں تھے، ساتھیوں کے مشورے پر سوشل میڈیا پر پابندی سے متعلق قرارداد واپس لیتا ہوں۔

سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے سینیٹ میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی قرارداد جمع کروائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ملک میں نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، یہ پلیٹ فارم ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کو فروغ دینے، زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔