آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری‎

ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری‎

‪ ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک گروپ میں شامل‬

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولا، سری لنکا میں ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ یو اے ای اور نیپال بھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہیں۔

گروپ بی میں سری لنکا، بنگلا دیش ، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم پہلا میچ 19 جولائی کو نیپال کیخلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 21 جولائی کو ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم گروپ کا تیسرا میچ 23 جولائی کو یو اے ای کیخلاف کھیلے گی۔

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 26 جولائی جبکہ فائنل 28 جولائی کو ہوگا

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.