آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی؟

سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی؟

ملک کے اندر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، وفاق نے پیسے دینے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (ہم عوام)جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سائفر سازش تھی، اب بھی بیان پر کھڑے ہیں، سائفر اگر تھا ہی نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو سزا کیوں دی۔ انھوں نے یہ گفتگوجمعہ کو ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران جوڈیشل کمپلیکس آمد کی دوران کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سائفر سے متعلق ڈونلڈ لو کے بیان کی سفیر نے تصدیق کی تھی، غیرت مند پاکستانی کے گھر میں مداخلت بھی ہو تو سازش ہے، اسد مجید کو بلا کر پوچھا جائے کہ بات چیت نہیں ہوئی تو سائفر کس نے بھیجا، ڈونلڈ لو سچ اگر بول رہے ہیں تو سائفر تھا کیا؟ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر کسی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، وفاق نے پیسے دینے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کر کے حکومت بنی، عوام نے انہیں ووٹ نہیں دیا، تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کی 180 سیٹیں چوری ہوئیں، عوام کی سپورٹ حکومت کے ساتھ نہیں، کیا ڈیلیور کریں گے۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.