آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

مودی کے زیر سایہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا گروہ بن گئی

مودی کے زیر سایہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا گروہ بن گئی

 

امریکہ میں سکھ رہنما کی قتل کی سازش میں بھارتی ایجنٹ ملوث تھے،ان بھارتی ایجنٹوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تھا، سرکاری تفتیش

نئی دہلی (ہم عوام ) مودی کے زیر سایہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا گروہ بن گئی، بھارت میں سرکاری تفتیش کے مطابق امریکہ میں سکھ رہنما کی قتل کی سازش میں بھارتی ایجنٹ ملوث تھے،ان بھارتی ایجنٹوں کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تھا،،بھارت اب اپنے بھونڈے طریقے پکڑے جانے پر ان قاتل ایجنٹوں کو Rogue ایجنٹ قرار دیکر سرکاری سرپرستی پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے،بھارتی ایجنسی را Research & Analysis Wing کی بجائے اب Rogue Assassins Wing بن چکی ہے، بھارت کی جانب سے اس سازش کا اقرار دنیا میں کی گئی قتل کی وارداتوں سے پردہ اٹھا رہا ہے، بھارتی ایجنسی را مودی کے ہندوتوا نظریئے پر عمل پیرا ہو کر شدت پسندی کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہے، امریکی حکومت نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، امریکی سکھ لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کی بھارتی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کی سازش کا انکشاف گزشتہ سال نومبر میں ہوا، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنٹ مذکورہ سکھ لیڈر کو قتل کرنا چاہتے تھے، مذکورہ سکھ لیڈر بھارتی حکومت اور نریندر مودی کی شدت پسند پالیسیوں کا سخت ترین ناقد ہے،مودی کے زیر سایہ چلنے والی بھارتی خفیہ ایجنسی را کرائے کے غنڈے اور قاتلوں کا ایک گروہ بن چکی ہے۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.