آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت

سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرادیا،عدالت کا عدم اطمینان کا اظہار

آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی، اسلام آباد ہائی کورٹ
سپرٹینڈنٹ جیل نے غیر مشروط معافی مانگ لی،عدالت نے 26مارچ کو درخواستگزاروں کی ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد(ہم عوام) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کااظہار کیا۔عدالت نے کہا کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔جمعہ کوہونے والی سماعت کے دوران جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہاکہ آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کریں،عدالت نے 26مارچ کو درخواستگزاروں کی ملاقات کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے علامہ ناصر عباس،شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فردوس شمیم نقوی کی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کاحکم دیدیا۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.