وزیر اعلی کا مثبت طرز عمل شہباز شریف کے لیے سرپرائز ، علی امین گنڈا پوری کی آبپارہ و راولپنڈی میں دو اہم ملاقاتیں، مکمل روداد

   لاہور ( زوار حسین کامریڈ سے ) وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پوری کی  وزیر اعظم شہباز شہباز شریف سے اطمینان بخش میٹنگ بعد اذاں اسلام آباد آبپارہ و راولپنڈی میں دو مختلف ملاقاتوں میں موصوف کو اقتدار میں شراکت کی کلین چٹ مل گئی یہ انکشاف اسلام آباد کے صحافتی و سیاسی حلقوں کی طرف سے کیا گیا ہے ذارئع کے مطابق وزیراعلی کے پی کے جو چند دن قبل وزیر اعظم کے خلاف سخت ترین رویہ اپناۓ ہوے تھے  جبکہ ان سے ملاقات سے قبل بھی  اپنے روایتی سخت گیر مزاج میں نظرآ رہے تھے تاہم جب شہباز شریف سے ملاقات کا آغاز ہوا تو انہوں نے بلا امتیاز سیاسی وابستگی خلاف توقع  بطور وزیر اعلی خیبر پختوخوا اپنے صوبہ کے مسائل پر انتہائی سنجیدگی کے ساتھ بریفنگ دی جس پر وزیر اعظم نے ان کی بھرپور پذیرائی کرتے ہوے ہر ممکن سپورٹ کا یقین دلایا. ملاقات کے اختتام پرعلی امین گنڈا پوری نے صوبہ کے چیف سیکرٹری کے لیے نام تجویز کیا جس پرعملدرامد کی میاں شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی  اور کہا کہ مجھ سے آپ جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں میں آپ کی ایک  فون کال پر ہوں بعد ازاں وزیر اعلی خیبر پختوخوا نے آبپارہ اور راولپنڈی  میں دو مختلف میٹنگز کیں جن میں انہوں نے سانحہ نو مئی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا عزم کیا  ذارئع کے مطابق متذکرہ میٹنگ کے بعد علی امین گنڈا پوری نے پی ٹی ائی کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں بریفنگ دی جس کے دوران میٹنگ میں شریک پارٹی کی اعلی قیادت بار بار ایک دوسرے سے  جھگڑتی رہی. سیاسی حلقے زیر تبصرہ میٹنگ کے خوشگوار و مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے اسے ملک کے لیے سود مند قرار دے رہے ہیں  .