ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن وفد کی ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے ملاقات
ریسٹورنٹس میں خوراک کے معیار،انتظامات اور فوڈ بزنس کرنے والوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو
لائسنس کیٹیگری اور لائسنس فیس میں مزید سہولت اور آسانی دی جائے گی۔ عاصم جاوید
معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشن مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ صدر ایسوسی ایشن
لاہور 14فروری: محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی پر عملدر در آمد یقینی بناتے ہوئے ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹس میں خوراک کے معیار،انتظامات اور فوڈ بزنس کرنے والوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گ?ی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لائسنس کیٹیگری اور لائسنس فیس میں مزید سہولت اور آسانی دی جائے گی۔ خوراک کا کاروبار کرنے والے افراد کے لیے میڈیکل انتہائی سستا کر دیا گیا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ پوائنٹ کو بندکرنے کے بعدقانونی چارہ جوئی جلد مکمل کرنے پر باہمی اتفاق کیا گیا علاوہ ازیں عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا پنجاب فوڈ اتھارٹی ریسٹورنٹ، ہوٹل، بیکریز اور دیگر فوڈ بزنسز کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ مکمل راہنمائی بھی کرتی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کا مقصد محفوظ خوراک کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے فوڈ بزنسز کو فروغ دینے کے ساتھ اصلاح کرنا ہے۔ معیاری خوراک فراہم کرنے والے فوڈ پوائنٹس کو فروغ دینے کے لیے سٹار ریٹنگ پروگرام کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ خوراک کی تیاری میں ممنوعہ مضر صحت اجزاء استعمال کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ملاوٹی اور جعلی خوراک کا کاروبار کرنے والی کالی بھیڑوں کو کسی صورت رعایت نہیں دیں گے۔اس موقع پر صدر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد خوراک کے معیار میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشن مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے ہماری تمام خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ہیں۔