آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

میکڈونلڈ کی کس ملک میں تمام فرنچائز بند کردی گئیں؟‎

میکڈونلڈ کی کس ملک میں تمام فرنچائز بند کردی گئیں؟‎

 

بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے سری لنکا میں اپنے تمام 12 آؤٹ لیٹس بند کر دیے۔

امریکی کمپنی کے وکیل کے مطابق مقامی پارٹنر کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر ملک میں تمام آؤٹ لیٹس بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

میکڈونلڈز کے اٹارنی سنتھ وجیوردانے کا دعویٰ تھا کہ ‘پیرنٹ کمپنی نے معیاری مسائل کی وجہ سے فرنچائزی کے ساتھ معاہدہ ختم کیا کیونکہ اب وہ ملک میں کاروبار نہیں کر سکتی۔البتہ وہ ایک بار پھر ایک نئی فرنچائز کے ساتھ واپس آسکتے ہیں۔’
مزیدپڑھیں :اوورسیز آنٹیاں‘، عفت عمر تنقید کی زد میں
انہوں نے کہا کہ ‘یہ معاہدہ گزشتہ ہفتے ہی ختم ہوچکا تھا لیکن فرنچائزز کچھ دنوں سے کام کرتی رہیں۔’

دوسری جانب مقامی پارٹنر ابانس کے ترجمان نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 ملین افراد پر مشتمل بحر ہند کا جزیرہ سری لنکا فی الوقت ایک بڑے مالی بحران سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.