عمران خان کی رہائی کیلئے امریکہ اقتصادی طاقت استعمال کرے، امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن: امریکی کانگریس کے رکن ٹم بروشے کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکہ کے دوست ہیں اور ان کی رہائی کیلئے امریکا کو اپنی اقتصادی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’ڈیموکریٹ بریڈ شرمین نے خارجہ امور کی کمیٹی میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں سوال کیا جو امریکہ کے دوست تھے اور پاکستانی فوج نے انہیں جیل میں ڈال دیا ہے‘۔

انہوں نے خارجہ کمیٹی کی سماعت کے بعد ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں کہا کہ ’ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں (پاکستان میں) کیا ہو رہا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا محکمہ خارجہ ایک مضبوط خط لکھے گا‘۔

ٹم بروشے نے کہا کہ ’ہمیں فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، لیکن معاشی طور پر دباؤ بڑھانا ضروری ہے ۔