آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

امریکی ریپ سٹار لِل جون نے اسلام قبول کر لیا‎

امریکی ریپ سٹار لِل جون نے اسلام قبول کر لیا‎

  امریکی ریپ سٹار لِل جون نے اسلام قبول کر لیا
 نمازِجمعہ سے قبل کنگ فہد مسجد کے پاس  پر ہجوم جماعت  کے سامنے دینِ اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا  

   کیلی فورنیا : امریکی  ریپ سٹار اور پروڈیوسر لِل جون کیلی فورنیا  کی ایک مسجد میں  کلمہ شہادت پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔

جون نے نمازِجمعہ سے پہلے لاس اینجلس میں کنگ فہد مسجد  جاتے ہوئے پر ہجوم جماعت  کے سامنے  دینِ اسلام  قبول کرنے کا  اعلان کیا ۔

سماجی رابطوں کے پیج پر  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ریپ سٹار نے مسجد کے امام کی ہدایت پر پہلے عربی اور پھر انگریزی میں کلمہ شہادت   پڑھا۔

اٹلانٹا، جارجیا میں 1972 میں پیدا ہونے والے  ریپر، جس کا اصل نام جوناتھن ایچ سمتھ ہے، کو  2000 کی دہائی کے اوائل میں ہپ ہاپ  کی ذیلی  قسم کو متعارف کرانے میں  اہم کردار  ادا کرنے کے طور پر پہنچانا جاتا ہے۔

لِل جون، جن کے سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور یہ صوفیانہ عقائد میں دلچسپی رکھتے ہیں،   کی  قلیل مدت قبل جاری کردہ میڈیٹیشن  البم  نے  خاصی پذیرائی  حاصل کی تھی۔

جون امریکی مصنف اور کارکن شان کنگ کے بعد رمضان کے پہلے ہفتے میں  دینِ اسلام قبول کرنے والے دوسرے امریکی  شہری ہیں۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.