راولپنڈی (ہم عوام)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حیدر ٹینک کے پائلٹ پروجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق تقریب میں چین کے سفیر، چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اعلیٰ حکام سمیت حکومت پاکستان ،پاک فوج اور سویلین حکام نے شرکت کی، تقریب کے دوران چین اور پاکستان کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کردہ حیدر ٹینک کی رونمائی کی گئی۔