گھروں میں پالتوجانوروں اور پرندوں کا پالنےکا شوق بعض اوقات برے نتائج کا سبب بنتا ہے، جیسا کے چین میں پیش آئے ایک واقعہ میں ہوا جہاں پالتو بلی نے اپنے مالک کا 36 لاکھ روپے کا نقصان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چین میں ایک بلی نے اپنے مالک کا پاکستانی 36 لاکھ 73 ہزار سے زائد کا نقصان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ایک بلی نے غلطی سے اپنے مالک کے کچن میں انڈکشن ککر آن کر دیا، جس کی وجہ سے گھر کو آگ لگ گئی۔

تاہم پراپرٹی مینجمنٹ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان، جو حادثے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی، کو فون کرکے حادثے کی اطلاع دی۔

بعدازاں فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر بلی کی جان تو بچالی لیکن اس وقت تک گھر کا کافی نقصان ہوچکا تھا۔

مالک مکان جب گھر پہنچی تو معلوم ہوا کہ اس نقصان کی ذمہ دار بلی ہے جس نے باورچی خانے میں کھیلتے ہوئے غلطی سے انڈکشن ککر کے ٹچ پینل پر قدم رکھ دیا جس سے آگ بھڑک اُٹھی۔