انکوائری بیرون ملک سفر کرنے والے مختلف مسافروں کی شکایت پر شروع کی گئی تھی

لاہور: معرو ف گلوکار راحت فتح علی کان کوایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں کلین چٹ دیدی ، وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے)  کے کارپوریٹ کرائم سرکل نےراحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروادی ہے۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے، وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف انکوائری بند کر کے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو پیش کر دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزام میں یہ انکوائری بیرون ملک سفر کرنے والے مختلف مسافروں کی شکایت پر شروع کی گئی تھی، اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور نے 182 مسافروں کا ڈیٹا فراہم کیا تھارپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں میں راحت فتح کا نام بھی شامل تھا لیکن ان سے متعلق کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے معلوم ہوتا کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں