عید الفطر کے قریب آتے ہی شہر لاہور میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹے میں 402 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔

لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔

 

سیف سٹی کے کیمرے، ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ بھی کام نہ آ سکی۔ لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں رک نہ سکیں۔ ڈاکوؤں نے شہریوں کا گھروں سے نکلنا بھی محال بنا دیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں باٹا پور اور چوہنگ کے علاقوں میں نقب زنی کی وارداتوں کے دوران چور 2 گھروں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لے اڑے جبکہ اسلحہ کے زور پر 3 دکانوں سے ہزاروں روپے بھی لوٹ لیے۔ غازی آباد میں گھر میں گھس کر ڈاکوؤں نے مختیار کے اہلخانہ سے 11 لاکھ روپے اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران داتا دربار، ہیر، رائیونڈ سٹی، نواب ٹاؤن، مزنگ سمیت دیگر علاقوں سے 87 موٹر سائیکلیں اور ایک کار چوری ہوگئی جبکہ شہر میں متفرق چوری کی 301 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔