اسلام آباد:گیس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، بجلی ایک ماہ کیلئے پانچ روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔

نیپرا درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی۔

سی پی پی اے نے بتایا کہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اور مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی