لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رواں سال کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر عازمین حج کو امیگریشن کے بعد جدہ ایرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔روڈ ٹو مکہ منصوبہ پاکستان کے مزید 2 ائیرپورٹس پر شروع کرنے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، سعودی حکام کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر عازمین حج کی براہ راست امیگریشن کے جائزہ کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔سعودی حکام روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین حج کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کراچی اور لاہور ائیرپورٹ کا دورہ کریں گے۔سعودی حکام 26 فروری کو کراچی پہنچیں گے، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید ال مالکی بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔سعودی اعلی وفد کی جانب سے پراجیکٹ کے تحت کراچی ایئرپورٹ پر مختص ایریا سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے سروے بھی کیا جائے گا۔سی اے اے، ایف آئی اے امیگریشن، کسٹمز، اے ایس، ایف اور اے این ایف حکام سعودی وفد کو بریفنگ دیں گے، اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے پر پہلے عمل درآمد جاری ہے۔