لاہور (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین جانی لیور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن میں خودکشی کی کوشش کی تھی۔پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران جونی لیور نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے جہاں انہیں بہت سے مالی مسائل کا سامنا تھا اور ان کے والد بھی بہت سخت تھے۔جونی لیور کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آ چکے تھے اس لیے انہوں نے 13 سال کی عمر میں خودکشی کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹرین کی پٹری پر لیٹنے گئے تھے کیونکہ وہ اپنے والد کے رویے سے تنگ آ چکے تھے لیکن جب انہوں نے اپنی بہنوں کے آنسو دیکھے تو پٹری سے اتر گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے بچپن میں بہت سے قتل دیکھے تھے اس لیے اگر وہ اداکار نہ ہوتے تو جرائم کی دنیا میں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں کام دینے پر انڈسٹری کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے ورنہ وہ گینگسٹر ہی رہتے۔