یو این او سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے مطابق بچوں کی بہتر نشوونما اور اچھی صحت کے لیے  ایٹ سیف
کڈز کیمپین کا باقائدہ آغاز
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید،سیکرٹری ایجوکیشن محمد احسن وحید، ایڈیشنل سیکرٹری صباء عادل نے
ایٹ سیف کڈز کیمپین کا افتتاح کیا
 گورنمنٹ سکول فار ڈیف میں ڈی جی فوڈ،ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور ڈی جی سپیشل
ایجوکیشن نے کیمپین کا افتتاح کیا
ایٹ سیف کڈز کیمپین کا آغاز صوبہ بھر کے(راجن پور سے اٹک) تک تمام اضلاع کے سکولوں میں کر دیا گیا
ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہمیں یاد دلایا کہ بیماریوں کا خاتمہ دوائیوں سے نہیں اچھی خوراک سے کیا جا سکتا
ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن
بچوں کی جسمانی نشوونما کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔
احسن وحید سیکرٹری ایجوکیشن
ڈی جی پی ایف اے کے مشکور ہیں جنہوں نے باقی سکولز کیساتھ ساتھ سپیشل ایجوکیشن سکولز میں بھی منفرد منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری
سپیشل ایجوکیشن
فوڈ اتھارٹی کیساتھ مل کر سپیشل بچوں کی صحت کے لیے تمام ترممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ خدیجتہ
الکبریٰ
لاہور یکم مارچ:ہمارے  بچے صحت مند ہوں گے تو خوشحال ہو گا ہمارا پنجاب۔ یو این او سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے مطابق بچوں کی بہتر نشوونما اور اچھی صحت کے لیے  ایٹ سیف کڈز کیمپین (Eat Safe Kids campaign) کا باقائدہ آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید، سیکرٹری ایجوکیشن محمد احسن وحید اور ایڈیشنل سیکرٹری صباء عادل نے ایٹ سیف کڈز کیمپین (Eat Safe Kids campaign) کا افتتاح کیا۔ ایٹ سیف کڈز کیمپین کا آغاز صوبہ بھر (راجن پور سے اٹک) تک تمام اضلاع کے سکولوں میں کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور میں گورنمنٹ ہائی سکول بوائز کریم بلاک سے ایٹ سیف کیمپین کا آغاز کیاگیا۔ پنجاب کی پہلی اور منفرد کیمپین کے تحت بچوں کیساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ کو خوراک کے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ایٹ سیف کڈز کیمپین کے تحت پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں صحت بخش خوراک کی آگاہی دی جائے گی۔ مزید برآں عاصم جاوید نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کی صحت اور جسامت میں وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہوتی ہیں۔سکول جانے والے بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ جسمانی نشوونما کے لیے اچھی غذائیت سے بھرپور خوراک کی بھی اشد ضرورت ہوتی ہے۔وٹامن سے بھرپور خوراک کھانے سے ہی بچوں کے قد اور وزن میں بروقت اضافہ ہوتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ بچوں کی غذائی ضروریات ان کی نشوونما اورجسمانی سرگرمیوں کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔ ایک سال کے بچے کو روزانہ تقریبا 800کیلوریز جبکہ 10سال کی عمر کے بچے کو 2000کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ سکول جانے والے بچوں کو پڑھائی کیساتھ ساتھ جسمانی نشوونما کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا بچوں میں آئرن کی کمی پوری کرنے کے لیے 10/7mg آئرن روزانہ شامل کرنا ضروری ہے۔ والدین بچوں کی خوراک میں سیب، انار، گاجر، چکندر اور سبز پتوں کا استعمال یقینی بنائیں۔وٹامن ڈی، کیلشیم، زنک، وٹامن سی، پوٹاشیم کا استعمال صحت بخشتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کیمپین کے متعلق مزید کہا کہ بچوں اساتذہ اور والدین کو آگاہی لڑیچر کیساتھ بینرز،چارٹس،بھی سکولوں میں  آویزں کیے گئے ہیں۔ سکول ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کے لیے خصوصی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔سیف کڈز کیمپین کا مقصد بچوں کو بچپن سے ہی غذائیت سے بھرپور خوراک کے چناؤ کی آگاہی دینا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق یکم مارچ سے پنجاب بھر کے  تمام سرکاری و نجی سکولز میں ایٹ سیف آگاہی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چھوٹے بچوں کو آگاہی لٹریچر کیساتھ ساتھ انیمیٹڈویڈیو سریز بھی جلد لانچ کر دی جائے گی۔ عاصم جاوید نے مزید بتایا کہ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ بچوں کے ہائیٹ، ویٹ، بی ایم آئی، سکیلیٹل مسل ماس جیسے ٹیسٹ مفت کیے جائیں کے۔ صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔منفرد پروگرام کے افتتاح کے موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن محمد احسن وحید کا کہنا تھا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہمیں یاد دلایا کہ بیماریوں کا خاتمہ دوائیوں سے نہیں اچھی خوراک سے کیا جا سکتا ہے۔معیاری خوراک کیساتھ صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا لازم ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ کے معیار میں بہت بہتری کی ہے، بچے دودھ کا استعمال یقینی بنائیں۔ احسن وحید نے کہا آئندہ ہونے والے تمام پروگرامز میں  نیوٹریشن کے متعلق مختلف طریقہ کار متعارف کروائے جائیں گے۔ محمکہ ایجوکیشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کیساتھ ہر معاملے دیوار کی مانند کھڑا ہے۔آج کے بچے صحت مند ہوں گے تو کل کامستقبل روشن ہو گا۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے مزید کہا کہ بچوں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کیساتھ کسی صورت رعایت نہیں برتنی چاہیے۔ بچوں کی جسمانی نشوونما کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ مزید برآں گلبرگ 2 میں سپیشل ایجوکیشن سکول میں افتتاح کے موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ایٹ سیف کڈز کیمپین کا آغاز صوبہ بھر 300 سے زائد سپیشل ایجوکیشن سکولز میں بھی کردیا گیا یے۔ سپیشل بچوں کے لیے الگ سے غذائی پلان ترتیب دیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کے لیے خصوصی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نیوٹریشن ٹیم سپیشل بچوں کے کیے ہر وقت موجود ہو گی علاوہ ازیں افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کا کہنا تھا سپیشل بچوں کا سپیشل خیال رکھنے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مشکور ہیں۔معیاری خوراک کیساتھ صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا لازم ہے۔ آئندہ ہونے والے تمام پروگرامز میں  نیوٹریشن کے متعلق مختلف طریقہ کار متعارف کروائے جائیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن خدیجتہ الکبریٰ نے بتایا محمکہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کیساتھ ہر معاملے دیوار کی مانند کھڑا ہے۔آج کے بچے صحت مند ہوں گے تو کل کامستقبل روشن ہو گا۔بچوں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کیساتھ کسی صورت رعایت نہیں برتنی چاہیے۔ بچوں کی جسمانی نشوونما کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ خدیجتہ الکبریٰ نے مزید کہا کہ ڈی جی پی ایف کے مشکور ہیں انہوں نے باقی سکولز کے ساتھ سپیشل ایجوکیشن سکولز میں بھی اس منفرد منصوبے کا آغاز کیا۔فوڈ اتھارٹی کیساتھ مل کر بچوں کی صحت کے لیے تمام تر ممکن اقدامات کریں گے۔