دنیا کی دوسری سب سے بڑی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی، شاؤمی نے اپنی نئی الیکٹرک کار ایس یو 7 لانچ کردی ہے، کمپنی کو ابتدائی 24گھنٹوں کے دوران تقریباً ایک لاکھ آرڈرز مل چکے ہیں۔ جوکہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ 

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کار کے سٹینڈرڈ ماڈل  ایس یو 7 کی قیمت 215900 یوآن (29870 ڈالر) کی رکھی گئی ہے جو کہ اس طرز کی خوبصورت ڈیزائن والی گاڑی کیلئے بہت مناسب ہے۔

اگرچہ شاومی الیکڑک کار مارکیٹ میں آنے والی نئی کمپنی ہے، اس کے باوجود کمپنی نے اپنی الیکٹرک کار  ایس یو 7کی قیمتیں صارفین کی سہولت کے لئے انتہائی کم رکھی ہیں، یوں شاؤمی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

 

کمپنی کو گاڑی کے لئے بہت زیادہ آرڈر ملنے کے بعد شاؤمی نے اس حوالے سے اعلان کردیا ہے کہ خریداروں کو اپنے ایس یو 7 کی ڈیلیوری کے لیے چار سے سات ماہ تک انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

کمپنی کا سمارٹ فیچرز جیسا کہ ایڈوانس ڈیش بورڈز، چینی صارفین کی ترجیحات کو ظاہر کرتا ہے اور مارکیٹ میں گاڑی کی مانگ کو مزید بڑھانے میں بنیادی رول پلے کررہا ہے۔

مزید برآں، شاؤمی کی جانب سے ایس یو 7 کی مناسب قیمت دیگر الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنیوں کو اس بات پر مجبور کرسکتی ہے کہ وہ بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں کو کم کریں۔