ماہ مبارک میں چیکنگ نظام کو مزید سخت کرتے ہوئے سپیشل آپریشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سحروافطار پوائنٹس پر تیار ہونیوالی خوراک کی مسلسل نگرانی کے لیے سرپرائیز چیکنگ کی جائے گی۔عاصم جاوید
اب24گھنٹے خوراک کی ترسیل،تیاری اور فروخت پر نظر رکھنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں 3شفٹوں میں کام کریں گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور8مارچ: رمضان المبارک میں معیاری خوراک کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خصوصی منصوبہ بندی جاری کردی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ سابقہ روایت کو برقرار رکھتی ہوئے رمضان المبارک کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خصوصی منصوبہ بندی کی ہے۔ جس میں چیکنگ نظام کو مزید سخت کرتے ہوئے سپیشل آپریشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ سحروافطار پوائنٹس پر تیار ہونیوالی خوراک کی مسلسل نگرانی کے لیے سرپرائیز چیکنگ کی جائے گی۔ 24گھنٹے خوراک کی ترسیل،تیاری اور فروخت پر نظر رکھنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں 3شفٹوں میں کام کریں گی۔ عاصم جاوید نے کہا کہ رمضان میں زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء خورو نوش مصالحے،بیسن،میدہ،دہی بھلے،فروٹ چارٹ،ڈرائی فروٹس،سویاں یونٹس،سموسہ،رول پٹی،پکوڑیاں،فروزن پروڈکٹس، ساسز،کیچپ،میونیز،مشروبات،ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ڈھابوں کو بھی باقاعدگی سے چیک کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روزے کی حالت میں خود کو تندرست رکھنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن ٹیم خصوصی ڈائیٹ چارٹ بھی جاری کر رہی ہے۔ شوگر،بلڈپریشرجیسی امراض کے شکار افراد کے لیے خصوصی غذائی چارٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ صوبہ بھر میں معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی آفیسرز رمضان بازاروں میں موجود رہیں گے۔ مشروبات تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کی پراڈکٹس کی سیمپلنگ کی جا رہی ہے۔ سیمپل فیل ہونے والی پراڈکٹس کو مارکیٹ سے اٹھا کر فورا تلف کر دیا جائے گا۔ موسم گرماکی آمد اور رمضان کے پیش نظر مشروبات کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ اپنی اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپورصحت افزاء خوراک کا انتخاب کریں۔ ماہ مبارک میں جعل سازی یا ملاوٹ جیسے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح آپ تک خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔