لاہور :   محکمہ موسمیات نے پیر کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قومی امکان کا اعلان کر دیا ہے۔

ان کے مطابق  رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو دوپہر 2 بجے پیدا ہو گا جو 11 مارچ کو نظر آنے کے وقت 28 گھنٹے سے زائد پرانا ہو گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 11 مارچ کو سندھ میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم جنوب مشرقی سندھ میں موسم صاف رہے گا۔ بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے باعث چاند نظر آنے کے لیے صورتحال واضح نہیں ہو سکے گی۔