کمل ہاسن کی فلم ’انڈین 2؍‘ کا پوسٹر جاری، اسی سال جون میں ریلیز ہوگی

  فلم سیناپتی نامی ایک انقلابی کی کہانی  ہے، جس نےآزادی سے قبل ہندوستان میں نوآبادیاتی ظلم کے خلاف جدوجہد کی۔

کمل ہاسن کی ’انڈین‘(1996ء) کو ان کے کریئرکی سب سے بڑی کلاسک فلموں میں سے ایک سمجھاجاتاہے۔ نوے کی دہائی میں بدعنوانی کے مسئلے کو اٹھانے والی تھریلراپنے سیکوئل کے ساتھ دوبارہ ایکشن میں ہے۔ ایس شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں کمل ایک بار پھر کمانڈر کا کردار اداکرنے جا رہے ہیں۔ اتوارکو تمل ایکشن فلم ’انڈین ٹو ‘کا نیا پوسٹر جاری کیاگیا ہے۔ کمل ہاسن کی فلم ’انڈین ٹو ؍‘ علاقائی زبانوں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ہندی اور تیلگو ورژن کے نام ’ہندوستانی ٹو ؍‘ اور’بھارتیوڈوٹو ‘ہیں پوسٹر میں معمر کمل کی دو؍تصویریں دکھائی گئی ہیں۔ پہلی تصویر میں انہوں نے سفید سوٹ پہنا ہوا ہے۔ فلم جون 2024ءمیں ریلیز ہوگی۔ یہ پوسٹر پوتھنڈو نامی تمل نئے سال کے موقع پر جاری کیے گئے ہیں۔
یہ فلم سیناپتی نامی ایک انقلابی پر مبنی ہے، جس نےآزادی سے قبل ہندوستان میں نوآبادیاتی ظلم کے خلاف جدوجہد کی۔ سینا پتی نے آزاد ہند فوج میں شمولیت اختیار کی اور برطانوی فوج کے خلاف لڑا۔ تاہم بعد میں اسے انگریزوں نے پکڑ لیا اور بہت بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد انہیں  رہا کر دیا گیا۔