آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

بھارت کی کرکٹ ٹیم کا شیرازہ بکھرنے لگا؟‎

بھارت کی کرکٹ ٹیم کا شیرازہ بکھرنے لگا؟‎

بھارت میں جاری آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردیک پانڈیا اور روہت شرما کے درمیان تلخ تعلقات سے بھارت کی کرکٹ ٹیم کا شیرازہ بکھرنے لگا ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روہت شرما جو نہ صرف بھارت کی قومی ٹیم کے کپتان ہیں بلکہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی قیادت کرتے ہوئے پانچ بار ٹیم کو چیمپئن بنوا چکے ہیں تاہم اس بار قیادت کی تبدیلی کے بعد سے روہت شرما اور نئے کپتان ہاردیک پانڈیا میں باہمی تعلقات میں کھنچاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل میچز کے دوران بھی کئی فیصلوں پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بحث ہوتی دکھائی دیتی ہے اور ٹیم کی پے در پے تین شکستوں پر دونوں کرکٹرز ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں جس سے ڈریسنگ روم کا ماحول بھی خراب ہو رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ روہت شرما ممبئی انڈینز کے قائد ہاردیک پانڈیا کے انداز قیادت سے مطمئن نہیں ہیں اور وہ آئی پی ایل کے اختتام پر ممبئی انڈینز کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اگر یہ بات درست ہوتی ہے تو روہت شرما اگلے آئی پی ایل میں میگا نیلامی میں حصہ لیں گے اور ان کے سابق بیٹنگ اور فاتحانہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ہر ٹیم پانچ بار کے چیمپئن کپتان کو حاصل کرنا چاہیں گی۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممبئی انڈینز کی انتظامیہ جاری آئی پی ایل کے دوران قیادت کی تبدیلی پر بھی غور کر رہی ہے اور آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کو اپنی قائدانہ صلاحیتیں ثابت کرنے کے لیے مزید دو میچز دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد حسب منشا نتائج نہ ملنے پر قیادت کی تبدیلی ہو سکتی ہے۔

ادھر دو ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھارت کی قومی ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر کے درمیان اس چپقلش نے کرکٹ پنڈتوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ اسے ٹیم کے لیے اچھا شگون تصور نہیں کر رہے ہیں۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.