دنیا کے دس بہترین شہروں  کی فہرست میں سارک کو کوئی ملک شامل نہیں

لاہور ( انٹرنیشنل نیوز ) مارکیٹ ریسرچ کمپنی یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے گزشہ سال میں قابلِ دید   شہروں کو شائع کیا ہے۔ اس فہرست میں ترکیہ کے دو شہر شامل  ہیں قابلِ دید مقامات میں سے استنبول شہر پہلے نمبر پر ہے  ۔

مارکیٹ ریسرچ کمپنی یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے 2023 میں قابلِ دید   شہروں کو شائع کیا ہے۔ اس فہرست میں ترکیہ کے دو شہر شامل  ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق استنبول، جو 20 ملین 200 ہزارسیاحوں  کی ترجیح کے ساتھ پہلے نمبر پر  ہے  کے بعد لندن 18 ملین 800 ہزارسیاحوں  کے ساتھ دوسرے اور دبئی 16 ملین 800 ہزارسیاحوں  کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ انطالیہ 15 ملین 700 ہزارسیاحوں  کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔
فہرست میں  دنیا کے 10 قابلِ دید شہر وں کی فہرست  یوں ہے۔
• استنبول (ترکیہ)• لندن،( برطانیہ )،• دبئی،( متحدہ عرب امارات)،• انطالیہ (ترکیہ)• پیرس، فرانس)،• ہانگ کانگ (چین)،• بینکاک، تھائی لینڈ)،• نیویارک سٹی (امریکہ )،• کینکون (میکسیکو)،• مکہ (سعودی عرب)