لاہور  ( انٹرنیشنل ڈیسک )  یورپی ملک چیک ریپبلک کی دوشیزہ کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا مقابلہ جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مس ورلڈ 2024 کا انعقاد بھارتی شہر ممبئی میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں دنیا بھر سے ذہین اور خوبصورت خواتین نے حصہ لیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 111 شرکاء میں سے یورپی ملکی چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی کرسٹینا پیزکووا کو مس ورلڈ 2024 کا تاج پہنایا گیا۔مس ورلڈ کے مقابلے میں شریک دوشیزاؤں کی فٹنس، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور پبلک اسپیکنگ کی صلاحیت کو پرکھا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس بار مقابلے میں شرکا سے حالیہ ہونے والی جی 20 سمٹ کے حوالے سے بھی بحث زیر غور لائی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹینا پیزکووا بزنس اور قانون کی ڈگریاں رکھتی ہیں جبکہ وہ ماڈلنگ کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔مس ورلڈ 2024 کے مقابلے کی رنر اپ لبنان سے تعلق رکھنے والی یاسمینہ زیتون رہیں۔