سیاستدان ،بیورو کریٹ،بزنس مین ،سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبوں سے منسلک افراد نے نمائش دیکھی۔

لاہور(ہم عوام)جاپانی ثقافت کی عکاسی کرنے والے کیلنڈرز،کھانے اورگڑیاکی تین روزہ نمائش اختتام پذیرہوگئی۔جاپانی کلچر اور جاپان سے دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے نمائش انتہائی دلچسپی کا باعث بنی،جاپان کے مشہور پہاڑ ”ماونٹ فو ±جی“ کی تصویر پر مبنی کیلنڈر پاک جاپان دوستی کی علامت بن کر ابھرا۔پاک جاپان فرینڈ شپ سوسائٹی کوئٹہ بلوچستان اور جاپانی قونصلیٹ کراچی کے خصوصی تعاون سے جاپان قونصلیٹ کوئٹہ بلوچستان کے زیر اہتمام پاک جاپان کلچر سینٹر جناح ٹاﺅن میں منعقدہ نمائش میں جاپان کے ثقافتی رنگوں کو نمایاں کیا گیاتھا۔نمائش دیکھنے کیلئے سیاستدان ،بیورو کریٹ،بزنس مین ،دانشور ،صحافی ، سول سوسائٹی ، وکالت، صحت ، تعلیم اور سپورٹس کے شعبے سے منسلک افراد بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد نے بھر پور شرکت کی۔ پاکستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی رشتے کی جڑیں مزید مضبوط بنانے کیلئے منعقد کی جانے والی تین روزہ نمائش میں جاپانی ثقافت کی عکاسی کرنے والے کیلنڈرز ڈسپلے کئے گئے تھے۔اس کے علاوہ جاپان کے روایتی کھانے اور بچوں کی د لچسپی کیلئے گڑیا ﺅں کا بھی خصوصی اسٹال لگایا گیاتھاجو شرکا کی توجہ کا خاص مرکزبنارہا۔پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز جمالی نے بھی نمائش دیکھی ، جاپان قونصلیٹ کوئٹہ پہنچنے پرجاپانی قونصلیٹ کے ڈائریکٹر اسرار احمد عدیل اور پاکستان جاپان بزنس فورم کے ڈایکٹر فیروز شاہ نے میرچنگیز جمالی کا جاپان کے روایتی انداز میں استقبال کیا۔پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میرچنگیز جمالی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے درینہ دوست ملک جاپان کے ساتھ سماجی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔جاپان قونصلیٹ کوئٹہ کے ڈائریکٹر اسرار احمد عدیل کا کہنا تھا کہ تین روزہ نمائش سے پاکستانی لوگوں کو جاپانی کلچر سے واقفیت حاصل ہوئی ہے ،اس نمائش سے پاکستان اور جاپان کے ثقافتی رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔