اسلام آباد:  مقامی عدالت نے یو ٹیوبر صحافی  اسد علی طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی  اسد طور کو جوڈیشل کرکے جیل بھیج دیا گیا

تفصیلات کے مطابق صحافی اسد طورکےجسمانی ریمانڈکےخلاف نظرثانی اپیل پرسماعت  ہوئی ۔ سیشن عدالت نے نظر ثانی اپیل اور کیس سے ڈسچارج کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواست پرسماعت کی

جج نے سوال کیا کہ 10دن کےریمانڈ میں کیا تفتیش کی ہے؟ جس پرپراسیکیوٹرنے کہا کہ  اکاؤنٹس کا جائزہ لیا ،ڈیوائسزریکورکیں،وائس میچنگ کرائی ،اسدطور سےکچھ گیجٹس ابھی  ریکورکرنےہیں

وکیل ہادی علی  نے کہا کہ سول سرونٹس عدلیہ مخالف مہم چلانے کا کیس بنایا گیاہے ٹیکنیکل اسسٹنٹ ایف آئی اے اسد طورکیخلاف شکایت کنندہ ہیں،اسد طور نوٹس پر ایف آئی اے میں پیش ہوتے ہیں تو گرفتار کر لیا جاتا ہےوکیل نے اسد طور کو ڈسچارج کرنے کی استدعا کی ،ڈسچارج کئےجانے کے باوجود ایف آئی اےکا تفتیش کا حق متاثر نہیں ہوتا