مکان کی چھت گرنے سےماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق

مردان کےعلاقہ سوکئی میں حالیہ بارشوں سے خستہ حال ہونے والی مکان کی چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچیاں جاں بحق ہوگئی،جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چھت گرنے سے جمشید نامی شخص کی اہلیہ اور دو بیٹاں جان سے گئیں۔جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو1122حکام کا کہناہے کہ چھت گرنے کی صورت میں 3 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ملبے تلے دبنے کی صورت میں دو بچے اور خاتون جاں بحق اور ایک مرد زخمی ہوا۔ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو1122حکام کا کہناہے کہ ریسکیو1122 اہلکاروں نے ملبے تلے سے جاں بحق اور زخمی کو نکال لیا،ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا،

جاں بحق اور زخمی ہونے والی خاتون کے تفصیل درجہ ذیل ہے۔
زوجہ جمشید عمر 27 سال جاں بحق،اوکاش عمر 07 سال جاں بحق،منصور عمر 2 سال جاں بحق جبکہ جمشید عمر 34 سال زخمی ہے۔

دیر بالا: طوفانی بارش میں پھنسے 2 بچے جاں بحق، 8 افراد بے ہوش

سوات اور دیر کے درمیان واقع علاقہ قادر کنڈو کے مقام پر طوفانی بارش سے دو بچے جاں بحق اور 8 افراد بے ہوش ہو گئے۔دیربالا کےعلاقہ نہاگدرہ سے 10 افراد پیدل سوات جارہے تھے کہ راستے میں طوفانی بارش میں پھنس گئے۔نہاگدرہ سیڑی کے عوام نے بے ہوش افراد کو واڑی اسپتال منتقل کیا۔جاں بحق بچوں کی شناخت جویریہ اور آرزو کے ناموں سے ہوئی ہیں۔