عوام کو تاریخی مقامات کی سیر سمیت مقامی کوزین اور میوزک سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا

پشاور(ہم عوام)سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، پشاور میں پہلی بار نائٹ ٹورزئم کا انعقاد، عوام کو تاریخی مقامات کی سیر سمیت مقامی کوزین اور میوزک سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گاجبکہ نائٹ ٹورزئم کے آغاز سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے کو مزید تقویت ملے گی۔ پشاور میں پہلی پاک فوج کے تعاون سے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ اور ٹوور دا پشاور کی جانب سے بار نائٹ ٹورزئم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس ایونٹ میں عوام کو پشاور کے تاریخی مقامات کی سیر سمیت مقامی کوزین اور میوزک سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا، نائٹ ٹورزئم کے آغاز سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کے شعبے کو مزید تقویت ملے گی، خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے قصہ خوانی بازار کی تعزین و آرائش کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے تاریخی مقامات کی دوبارہ تعزئین و آرائش کے حوالے خیبر ٹریل کے متعدد مقامات پر کام شروع کر چکی ہے، جس میں مشن ہسپتال چیپل، علی مسجد فورٹ وغیرہ شامل ہے، پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے تاریخی مقامات کی بقاء اور ان کی سیاحت کے حوالے سے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں۔