لاہور (ہم عوام) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں بیساکھی میلہ منانے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں بیساکھی میلہ منانے سمیت اہم امور زیر غور آئے، وزیراعلیٰ نے 7 روز میں پنجاب میں سیاحت کے حوالے سے جامع پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے صوبے بھر میں ٹورسٹ سائٹ کی میپنگ کا حکم بھی دیا۔ 

اجلاس کے دوران صوبے میں بیساکھی میلہ منانے کی تجویز دی گئی جس پر اتفاق رائے سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی منظوری دے دی۔