چھوٹے خاندان کے تشخص اور اہمیت کو ابھارنا اجاگر کرنے اور شعور و آگاہی کے لئے ڈرامہ سیریل بنانے کی تیاری
اس سلسلہ میں سکرپٹ ریویو کمیٹی کا قیام عمل، ڈرامہ سیریل کے اسکرپٹ کا جائزہ اور سفارش
سکرپٹ ریویو کمیٹی میں عثمان پیرزادہ (تکنیکی مشیر PPIF)، منیزہ ہاشمی (ٹرسٹی فیض فاؤنڈیشن) نازش افراز (بورڈ ممبر PPIF) شامل
ڈرامہ لوگوں میں چھوٹے خاندان بارے شعور و آگاہی میں مثبت کردار ادا کرنے میں بہترین کردار ادا کرے گا
لاہور 06مارچ۔۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر و ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ثمن رائے کی ہدایت پر صوبہ بھر میں چھوٹے خاندان کے تشخص کو ابھارنے اورلوگوں میں شعور و آگاہی کے لئے ایک ڈرامہ سیریز بنانے کی ہدایت پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں PPIFکی طرف سے سکرپٹ ریویو کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیاہے جو SBCC کے تحت تیار کیے جانے والے ڈرامہ سیریل کے اسکرپٹ کا جائزہ لے کر اس کی سفارش کرے گی۔ اسکرپٹ ریویو کمیٹی میں جناب عثمان پیرزادہ (تکنیکی مشیر PPIF)، محترمہ منیزہ ہاشمی (ٹرسٹی فیض فاؤنڈیشن) اور محترمہ نازش افراز (بورڈ ممبر PPIF) شامل ہیں۔PPIF کی پہلی اسکرپٹ ریویو کمیٹی میں ڈرامہ کی کہانی کا جائزہ اور اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ڈرامہ لوگوں میں چھوٹے خاندان بارے شعور و آگاہی میں مثبت کردار ادا کرنے میں بہترین کردار ادا کرے گا۔