عوام کو خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے جامع آگاہی کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت

لاہور 15 فروری۔۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی پی آئی ایف وڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب ثمن رائے نے کراچی میں منعقدہ ‘ ‘انٹرنیشنل ایف پی سمٹ 2024 ء ‘ ‘میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس سربراہی اجلاس کو اداروں ے حکمت عملیوں کے طور پر موجودہ خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کی گہرائی سے تلاش کرنے کے لیے ایک فورم کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔جس میں اسٹیک ہولڈرز، بشمول اکیڈمی، پالیسی ساز، سرکاری افسران اور غیر سرکاری نمائند گان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس انٹرنیشنل ایف پی سمٹ کا تھیم، ”خاندانی منصوبہ بندی، SDGs کو حاصل کرنے کی کلید،” ہے۔ سی ای او پی پی آئی ایف اور ڈی جی پی ڈبلیو ڈی ثمن رائے نے سمٹ میں پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کا کردار نہایت اہمیت کا با عث ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔اس وقت ملک بھرکے عوام میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے جامع آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھرپور کوششوں کی ضرورت ہے۔