اسلام آباد : پاکستان میں کام کرنے والی موبائل فون کمپنی ٹیلی نار کو یو فون کی طرف سے خریدنے کے اعلان کے بعد سی سی پی پاکستان 30 مارچ تک ٹیلی نار کے فروخت کے عمل کی تصدیق کرنے جا رہا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یو فون اور ٹیلی نار پاکستان کی طرف سے تمام تر کاغذی کاروائی مکمل کر دی گئی ہے۔ اور 30 مارچ 2024 تک اس عمل کو مکمل کر دیا جائے گا جس کے بعد یو فون انتظامیہ ٹیلی نار موبائل فون کمپنی کا باضابطہ طور پر خرید لے گی۔
ذرائع کے مطابق  پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیلی نار پاکستان میں اپنے صارفین رکھنے والی تیسری بڑی کمپنی ہے جس کے چار کروڑ 40 لاکھ سے زائد صارفین ہیں جبکہ یو فون کمپنی کے ڈھائی کروڑ سے زائد صارفین پاکستان میں موجود ہیں اور جب یوفون ٹیلی نار کو خریدنے کے عمل مکمل کر لے گی تو ان دونوں کمپنیوں کے سات کروڑ سے زائد صارفین ہو جائیں گے۔

واضح رہے یوفون پی ٹی سی ایل گروپ پاکستانی کمپنی ہے جس میں متحدہ امارات کی کمپنی احتیصلات نے 26 فیصد شیئرز انتظامی امور کے ساتھ لیے ہوئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ تین ماہ کے اندر اندر تمام تر قانونی کاروائی مکمل ہونے کے امکانات ہیں ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یوفون اور ٹیلی نارکہ مشترکہ اثاثے اور امدنی ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔