آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

پاکستان پانی کی شدید قلت والے ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان پانی کی شدید قلت والے ممالک کی فہرست میں شامل

اقوام متحدہ کے مطابق 2025 تک پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا، ٹیوب ویلز کے استعمال اور ماحولیتی تبدیلی کی وجہ سے ہماری زیر زمین پانی کے وسائل کی سطح ہر سال تقریب ایک میٹر نیچے جا رہی ہے
پانی کی اہمیت کو تسلیم کرنا اور اس کے استعمال میں احتیاط کرنا ہم سب کا فرض اور ذمہ داری ہے،ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے پیغام۔

اسلام آباد(ہم عوام) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جا رہے جس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلنا ہے،عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق 2025 تک پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا،ٹیوب ویلز کے استعمال اور ماحولیتی تبدیلی کی وجہ سے ہماری زیر زمین پانی کے وسائل کی سطح ہر سال تقریب ایک میٹر نیچے جا رہی ہے،جبکہ مستقبل میں بڑھتی ہوئی آبادی، درجہ حرارت میں اضافے، غیر پائدار زرعی نظام اور دیگر اسباب کی وجہ سے پانی کی طلب میں 60 فیصد اضافے کا امکان ہے، شیری رحمان نے کہا کہ ہمارہ فی کس پانی کا استعمال دیگر ممالک کے مقابلے میں پہلے ہی کہیں زیادہ ہے،اس صورتحال میں اگر بروقت اقدامات نا لئے گئے تو خدا نا خواستہ ہم آنے والے دنوں میں خشک سالی اور غذائی قلت کا شکار بن جائے گے،پانی کے وسائل کے تحفظ کیلئے نیشنل ایڈاپٹیشن پلان، لیونگ انڈس اور دیگر پالیسیز پر فوری عمل کیا جائے، پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئیے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول حکومتی اداروں، شہریوں، سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان تعاون بہت ہی ضروری ہے،پانی کی اہمیت کو تسلیم کرنا اور اس کے استعمال میں احتیاط کرنا ہم سب کا فرض اور ذمہ داری ہے۔

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.