اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیا، وزیر خزانہ نے بھی امریکی سفیر بلوم سے اہم ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئے ہیں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کے واضح امکانات ہیں ذارئع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کے واضح امکانات ہیں، معاہدے اور کامیابی کا حتمی اعلان آئی ایم ایف اعلامیہ کے ذریعے کرے گا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیا ہے اور آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور کرسکتا ہے۔
ادھر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بھی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کے ٹیکس انتظامیہ اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری سمیت پاکستان کے اصلاحاتی اہداف کو پورا کرنے کے لیے مزید امریکی تعاون اور حمایت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔