لاہور(شوبز ڈیسک ) ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پاکستان مخالف فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز پر خلیجی ممالک میں
پابندی عائد کردی گئی۔انڈین میڈیا کے مطابق فلم بزنس کے ماہر اور پروڈیوسر گریش جوہر نے بتایا ہے کہ تمام خلیجی ممالک نے پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے، ابھی تک صرف متحدہ عرب امارات نے فلم کی ریلیز کی اجازت دی ہے۔ گریش جوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ خلیجی ممالک کی جانب سے فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز پر عائد کی گئی پابندی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی لیکن اس بُری خبر سے فلم کے ہدایتکار، پروڈیوسرز، اداکار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو بڑا دھچکا لگا ہے۔سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔