آج ہم آپ کو عوام کی آواز ہم عوام ویب سایٹ پر خوش آمدید کہتے ہیں

صفر ڈگری درجہ حرارت میں احتجاج‎

صفر ڈگری درجہ حرارت میں احتجاج‎

  لداخ : دس ہزار سے زائد سماجی کارکن مشہور ماہر تعلیم سونم وانگ چوک کی قیادت میں ۲۷؍ مارچ کو مظاہرہ کرسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق لداخ کے مشہور ماہر  تعلیم اور ماہر ماحولیات سونم وانگ چوک جو گزشتہ کئی دنوں سے مظاہرہ کررہے ہیں، نے اس تحریک کے بارے میں کہا کہ یہ بہت ضروری ہےکہ مرکزی حکومت کو بتایا جاسکے کہ اس نے شتر مرغ کی طرح ریت میں سر گاڑ رکھا ہے حقیقت کچھ اور ہے۔ واضح رہے کہ سونم وانگ چوک کا مظاہرہ صفر ڈگری درجہ حرارت میں گزشتہ ۱۴؍ دنوں سے جاری ہے۔ اس دوران وہ صرف پانی اور نمک پر گزارہ کررہے ہیں۔
انہوں نے یہ مطالبہ بھی دہرایا کہ لداخ  سمیت پورے خطے کی کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ یہاں کا ریاست کا درجہ بحال کیا جائے۔ اسے مرکزی علاقہ بناکر چھوڑدینے سے یہ پریشانیاں سر اٹھارہی ہیں۔  
 واضح رہے کہ سماجی کارکنوں کا یہ مارچ فنگر علاقے کہلانے والے حصوں میں نکالا جائے گاجو پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی حصہ میں واقع ہے۔ وانگ چوک کے ساتھ ۱۰؍ ہزار سے زائد سماجی کارکن ہوں گے جو ۲۷؍ مارچ یا ۷؍ اپریل کو اس علاقے میں مارچ نکالیں گے  اور حکومت کے ہوش ٹھکانے لانے کی کوشش کریں گے ۔ 

About The Author

Leave a reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.